اوتھل ،شارجہ ہوٹل کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث کارالٹ گئ، دو افراد زخمی

اوتھل (نامہ نگار) اوتھل کے قریب آہورہ شارجہ ہوٹل کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث کارالٹ گئ،دو افراد شدید زخمی، ریسکیو ذرائع کے مطابق اوتھل کے قریب آہورہ کے ایریا میں شارجہ ہوٹل کے مقام پر تیز رفتاری کے سبب خضدار سے کراچی جانے والی کار الٹنے کے نتیجے میں دو افراد میر حسن سکنہ خضدار اورعبدالحمید سکنہ خضدار شدید زخمی ہوگئے مرک 1122 کے مطابق سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول کی کال موصول ہونے کے بعد میڈیکل ایمرجنسی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی حادثے میں 2 افراد زخمی ہوئے جنہیں میڈیکل ٹیم نے ریسکیو کر کے ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے مرک 1122 ایمبولینس کے ذریعے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوتھل منتقل کر دیا۔زخمیوں بعد ازاں کراچی ریفر کردیا گیا
Load/Hide Comments