مند مہیر میں دو ہفتوں سےجاری دھرنا ختم، انتظامیہ اور مظاہرین کے درمیان دو ماہ کے اندر گھر پر قبضہ دور کرنے پر اتفاق

ضلع کیچ کی سب تحصیل مند کے علاقے مہیر میں مقامی خواتین کی جانب سے جاری دھرنا دو ہفتے کے بعد ڈپٹی کمشنر کیچ کی سربراہی میں انتظامیہ کامیاب مزاکرات کے بعد منگل کی شب 10 بجے ختم کردیا گیا مزاکرات میں علاقہ مکینوں کے علاوہ بلوچ وومن فورم کے سربراہ ڈاکٹر شلی، بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مرکزی رہنما صبغت اللہ شاہ جی، بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنما وسیم سفر اور تربت سول سوسائٹی کے کنوینر گلزار دوست موجود تھے جب کہ مند تمپ کے نمائندہ معتبر برکت رند کے نمائندہ حاجی ارشاد ڈھنڈائی اور اسسٹنٹ کمشنر تمپ بھی مزاکرات میں شامل تھے۔مذاکرات میں طویل گفت و شنید کے بعد دونوں فریقوں کے درمیان یہ طے پایا کہ سیکیورٹی فورسز دو مہینوں کے اندر ایک نئی پوسٹ کی تعمیر مکمل کرنے کے بعد منیرہ نامی خاتون کی رہائش گاہ پر قبضہ ختم کردے گی۔اس سے قبل مہیر میں گزشتہ 12 دنوں سے مقامی خواتین نے منیرہ کی رہائش گاہ پر قبضہ کے خلاف احتجاجی دھرنا دے رکھا تھا جس میں ایک ہفتے سے بلوچ یکجہتی کمیٹی، بلوچ وومن فورم اور سول سوسائٹی کے اراکین نے شرکت کرکے احتجاج میں حصّہ لیا تھا۔ڈیلی ایگل کیچ