بولان میڈیکل کالج میں دو طلباء تنظیموں کے مابین لڑائی ،متعدد طلباءزخمی وگرفتار

کوئٹہ (مانیٹر نگ ڈیسک)بلوچ اسٹوڈنٹ ایکشن کمیٹی کے ممبران اور پشتون طلباء کے مابین بولان میڈیکل کمپلیکس کوئٹہ میں لڑائی، متعدد طلباء زخمی ہوئیں جس کے بعد انتظامیہ نے متعدد طلبا ءکو گرفتار بھی کر لیا ۔مقدمہ درج، پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود ہے ۔ واقعے کیخلا ف بسا کا کالج کے باہر بروری روڈ پر احتجاج جار ی ہے ۔ نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے صوبائی بیان میں بولان میڈیکل کالج میں پشتون اور بلوچ طلبا کے درمیان ہونے والے حالیہ جھگڑوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ واقعہ نہ صرف ایک تعلیمی ادارے میں امن و سکون کی حالت کو متاثر کرتا ہے بلکہ اس سے دونوں قوموں کے درمیان موجودہ تنا میں بھی مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں