جیکب آباد میں ملیریا کے باعث دو بچے جاں بحق، سینکڑوں مبتلا

جیکب آباد (آئی اےن پی )جیکب آباد میں ملیریا کے باعث دو بچے جاں بحق، سینکڑوں بچے و بڑے وبائی مرض میں مبتلاہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد اور گردونواح کے علاقوں میں مچھروں کی بہتات کی وجہ سے سینکڑوں لوگ ملیریا جیسی جان لیوا بیماری میں مبتلا ہوچکے ہیں، جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کے منگی محلہ کے رہائشی 15 سالہ صابر علی اور بائی پاس کی رہائشی 3 سالہ فوزیہ جکھرانی ملیریا میں مبتلا ہونے کے بعد جاں بحق ہوچکے ہیں، جبکہ سینکڑوں بچے و بڑے ملیریا میں مبتلا ہوکر اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، ضلع بھر میں ملیریا وبائی صورت اختیار کرچکی ہے لیکن اس باوجود محکمہ صحت کی جانب سے مچھر مار اسپرے نہیں کرایا جارہا اور نہ علاج کے لیے کوئی اقدامات کئے جارہے ہیں جس کی وجہ سے مزید اموات کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے، شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ عوام کو ملیریا سے بچانے کے لیے فلفور اسپرے کرایا جائے اور محکمہ صحت کی ٹیمیں تشکیل دیکر عوام کو علاج کی سہولیات فراہم کی جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں