کوئٹہ ،بی ایم سی طلبا کے احتجاج پر پولیس کا کریک ڈاؤن ،درجنوں مظاہرین کو غیر قانونی طور پر گرفتار کر لیا،بساک

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ بی ایم سی گیٹ کے سامنے طلبا کے احتجاج پر پولیس نے لاٹھی چارج کر کے تشدد کا استعمال کیا اور درجنوںمظاہرین کو غیر قانونی طور پر گرفتارکر لیاان کے مطابق کوئٹہ پولیس کے ہاتھوں متعدد بلوچ طلباء زخمی جبکہ متعدد کو زبردستی گرفتار کر لیا گیا، ان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ پولیس نے بی ایم سی ہاسٹل پر حملہ کیا، کمروں میں گھس کر طلباء کو گھسیٹتے ہوئے لاٹھی چارج کیا اور درجنوں طلباء کو غیر قانونی طور پر گرفتار کر لیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ طالب علموں نے گیٹ پر احتجاج کرتے ہوئے اپنی رہائی کا مطالبہ کیا، پولیس نے طلبہ پر آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کرکے تشدد کا استعمال کیا۔ بلوچ طلباء پر اس پرتشدد حملے میں خواتین سمیت متعدد طلباء زخمی ہوئے ہیں جبکہ متعدد کو زبردستی گرفتار کر لیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments