کوئٹہ ترقیاتی پیکج ناکام اور کرپشن کا ذریعہ ہے،پی ٹی آئی بلوچستان

کوئٹہ(یو این اے )پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے سابق صوبائی سینئر نائب صدر اور معروف قبائلی شخصیت سید صادق آغا نے کوئٹہ ترقیاتی پیکج کو ناکام اور کرپشن کا بدترین ذریعہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے۔ کہ کوئٹہ کو خوبصورت بنانے کے نام پر عوام کو دھوکہ دیا گیا۔ ترقیاتی پیکج کے نام پر پورا شہر کھنڈرات میں تبدیل ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا۔ کہ اس ناکام پیکج کے تحت سریاب روڈ کی توسیح کی گئی۔ حالیہ بارشوں نے اس مین شاہراہ کی تعمیر میں ناقص مٹیریل کے استعمال اور غلط پلاننگ کی پول کھول دی۔ حیرت انگیز بات ہے۔ کہ اتنے بڑے روڈ پر بارش کے پانی کی نکاسی کا کوئی نظام نظر نہیں آتا۔ البتہ بارشوں کے بعد یہاں نہر، تالاب، اور سوئمینگ پول کے مناظر ضرور نظر اتے ہیں۔ انہوں نے کہا۔کہ ایک سال کے اندر تکمیل کے ٹارگٹ والے کوئٹہ ترقیاتی پیکج کو چار سال سے زائد کا عرصہ ہو چکا ہے۔ شہر مکمل طور پر کھنڈرات میں تبدیل ھوچکا ہے۔ اور اس کے باوجود ایئرپورٹ روڈ سے وزیر اعلی ھاوس تک روڈ بنانے اور خوبصورتی کی باتیں ہو رہی ہیں۔ تو باقی ماندہ شہر کا کیا ہوگا۔ یہ ترقیاتی پیکج نہیں بلکہ بدحالی پیکج ہے۔ انہوں نے میگا کرپشن ترقیاتی پیکج پر سیاسی جماعتوں کے خاموشی کو افسوسناک اور عوام دشمنی قرار دے دیا ہے۔ انہوں نے کوئٹہ کے شہریوں سے اپیل کی ہے۔ کہ وہ اس مسئلے پر شعور کا مظاہرہ کرتے ہوئے اٹھ کھڑے ہوں۔