مستونگ ، کوہلو اور مشکے میں چیک پوسٹوں پر حملے ، ڈیرہ بگٹی میں گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)مستونگ ، کوہلو اور مشکے میں چیک پوسٹوں پر حملوں کے اطلاعات، ڈیرہ بگٹی میںنامعلوم افراد نے گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ کر دی ۔اطلاعات کے مطابق مستونگ میں کھڈکوچہ میں ٹُل کے مقام پر مدینہ ہوٹل کے قریب فورسز کے اہلکاروں پر نا معلوم افراد نے حملہ کر دیا ، اطلاع کے مطابق فائرنگ آدھے گھنٹے تک جاری رہی ، دوسری جانب کوہلو ببر کے مقام پر فورسز کے پوسٹ پر مسلح افراد نے حملہ کر دیا ،اس کے علاوہ مشکے فورسز کے چوکی پر مسلح افراد کے حملہ کی خبر یں سامنے آرہی ہیں ،دوسری جانب ڈیرہ بگٹی میںنامعلوم افراد نے گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ کر دی گئی ہیں ، خبر کے حوالے سے اطلاعات آنا باقی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں