کوہلو، باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ، خواتین و بچوں سمیت 22افراد زخمی
کوہلو(مانیٹر نگ ڈیسک) بلوچستان کے ضلع کوہلو میں قومی شاہراہ پر تیز رفتاری کے باعث باراتیوں کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 22 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس نے کہا کہ حادثہ کوہلو ڈگری کالج کے قریب تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، اس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 22 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کی فراہمی کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ 4 شدید زخمیوں کو پنجاب ریفر کیا جارہا ہے، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) رانا محمد دلاور اور اسسٹنٹ کمشنر فتح محمد سمیت دیگر انتظامی افسران پہنچ گئے۔
Load/Hide Comments