ژوب طلبہ کی فیس جوئے میں ہارنے والا کلرک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
کوئٹہ(یو این اے )بلوچستان کے ضلع ژوب کے سرکاری اسکول کے طلبہ کی امتحانی فیس آن لائن جوئے میں ہارنے والے کلرک کو 16 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا گیاپولیس کے مطابق طلبا کے امتحانی فیس کی رقم کو جوئے میں لگانا اپنی نوعیت کا یہ پہلا واقعہ ہے، گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول ژوب کے جونیئر کلرک شہزاد جمال نے امتحانی فیس کے 23 لاکھ 15 ہزار روپے آن لائن جوئے میں اڑائے پولیس نے بتایا کہ ملزم پہلے آن لائن جوئے میں 5 لاکھ روپے جیت گیا تھا جس کے بعد وہ 7 لاکھ روپے جیتا تھاپولیس کے مطابق کلرک کے پاس اسکول کے نویں اور دسویں جماعت کے 878 طلبہ نے امتحانی فیس جمع کرائے تھے میٹرک کے سالانہ امتحان کے لیے مجموعی طور پر ملزم کے پاس 24 لاکھ روپے کے لگ بھگ جمع ہوئے تھے، کلرک نے یہ رقم امتحانی بورڈ کے اکاونٹ میں جمع کرنے کی بجائے اس رقم کو اپنے ذاتی اکانٹ میں جمع کرایا تھا۔