ایلون مسک کی اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب سے ملاقات

واشنگٹن(آن لائن) امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر ایلون مسک نے اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب سے ملاقات کی ہے۔امریکی میڈیا نے دو ایرانی حکام کے حوالے سے ایلون مسک اور امیر سعید ایراوانی کی ملاقات ہونے کی تصدیق کی اور بتایا کہ دونوں شخصیات نے دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی ختم کرنے سے متعلق امور پر بات کی گئی۔خفیہ مقام پر ہوئی یہ ملاقات ایک گھنٹے سے زیادہ جاری رہی۔ جسے ایرانی حکام کی جانب سے مثبت اور اچھی خبر قرار دیا گیا ہے۔ملاقات کی درخواست ایلون مسک نے کی جبکہ جگہ کا انتخاب اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر نے کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں