27 سالہ کیرولین لیویٹ وائٹ ہاوس کے لیے پریس سیکرٹری نامزد

واشنگٹن(این این آئی)نو منتخب امریکی صدر اپنے دوسرے دور صدارت میں اپنی ٹیم کی تقرری کے لیے اپنے اندرونی حلقے کی طرف متوجہ ہوئے اور انہوں نے 27 سالہ شعلہ بیان کیرولین لیویٹ کو وائٹ ہاﺅس کے لیے پریس سیکرٹری نامزد کیا ہے۔ انہں نے پچھلے برسوں میں خوب جارحانہ وفاداری کے ساتھ ٹرمپ کے دفاع میں خدمات انجام دی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ کے پہلے دور صدارت میں وہ اسسٹنٹ پریس سیرٹری کے طور پر کام کر چکی ہیں۔ وہ اپنی تقریروں، انٹرویز اور نیوز بریفنگ میں آزادنہ طور پر اور بغیر کسی لگی لپٹی کے دوٹوک انداز میں ٹرمپ اور ان کی پالیسیوں کی حمایت کرتی رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں