نصیرآباد، بارش کے بعد نشیبی علاقے زیر آب آگئے
ڈیرہ مراد جمالی:نصیرآباد کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعد نشیبی علاقے زیرآب آگئے شہرمیں قومی شاہراہ سمیت دیگر علاقوں میں بارش کا پانی تالاب کا منظرپیش کرنے لگا ڈیرہ مراد جمالی شہراورگردونواح میں بارش سے علاقہ جل تھل ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک گھنٹے سے زائد تک جاری رہنے والے بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے بارش کے باعث گرمی کی شدت میں کمی آگئی اور موسم خوشگوار ہوگیا بارش سے بجلی کا نظام معطل ہوگیا ممکنہ موسلادھار بارشوں کے باعث ضلع میں فلڈ ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے ڈپٹی کمشنر اور ایریگیشن دفاتر میں کنٹرول روم قائم کردیئے گئے محکمہ صحت سمیت متعلقہ سرکاری اداروں کو الرٹ رہنے کے احکامات جاری کردی گئی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی میں ایمرجنسی وارڈ قائم کردیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد حافظ محمد قاسم کاکڑ نے بتایا کہ ممکنہ بارشوں کے باعث محکمہ صحت۔محکہ ایریگیشن۔محکمہ زرعی انجینئر نگ سمیت دیگر محکموں کو ہائی الرٹ کردیا ہے پٹ فیڈر اور ربیع کینال میں ممکنہ سیلابی صورتحال کے باعث بھاری مشنیری کھڑی کردی گئی ہے۔


