دکی ،ہرنائی، شاہرگ اور چمالنگ سے کوئلے کی سپلائی ایک ہفتہ گزرنے کے باجود تاحال بند
کوئٹہ(یو این اے )دکی ہرنائی شاہرگ اور چمالنگ سے کوئلے کی لوڈنگ ایک ہفتہ گزرنے کے باجود تاحال بند دکی ٹرک ٹرانسپورٹ یونین کی اپیل پر دکی ،چمالنگ ،ہرنائی اور شاہرگ سے کوئلے کی لوڈنگ احتجاج ایک ہفتہ گزرنے کے باجود تاحال بند ہے گیارہ نومبر سے شروع ہونے والا ٹرک ٹرانسپورٹ یونین کا احتجاج بدستور جاری ہے جسکی وجہ سے پنجاب سمیت ملک بھر کو دکی ،چمالنگ ،ہرنائی اور شاہرگ سے کوئلے کی ترسیل مکمل طور پر بند ہے ان علاقوں سے پنجاب سمیت ملک بھر کو پندرہ ہزار ٹن کوئلہ روازنہ سپلائی کیا جاتا تھا۔تاہم ٹرک ٹرانسپورٹ یونین کی جانب سے ٹرکوں کو جلائے جانے کے بعد حکومت کی جانب سے ٹرک مالکان کو معاوضہ نہ ملنے کی وجہ سے ٹرک ٹرانسپورٹ یونین نے کوئلے کی لوڈنگ احتجاج بند کردی ہے اس حوالے سے ٹرک ٹرانسپورٹ یونین دکی کے ضلعی صدر رضامحمد ناصر نے پریس کانفرسں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹرک ٹرانسپورٹ یونین کی جانب سے دکی سمیت پورے بلوچستان سے کوئلے کی لوڈنگ مطالبات کے سلسلے میں بدستور بند ہےکسی کو ٹرک لوڈ کرنے کی اجازت نہیں دینگے اگر کوئی اپنی ذمہ داری پر ٹرک لوڈ کرتا ہے تو ہم اسکی ٹرک کا تحفظ کے حوالے سے کوئی ذمہ داری نہیں لینگے انہوں نے کہا کہ کوئلے کی لوڈنگ کی بندش کا مسلئہ صرف دکی کا نہیں بلکہ پورے بلوچستان کا ہے۔