لاپتہ بچے کی عدم بازیابی، انجمن تاجران کا 19 نومبرکو صوبے بھر میں شٹرڈاون ہڑتال کا اعلان
کوئٹہ(مانیٹر نگ ڈیسک) انجمن تاجران بلوچستان نےدس سالہ بچے مصور کاکڑ کی عدم بازیابی کے خلاف 19نومبر کو صوبہ بھر میں شٹرڈاون کا اعلان کر دیا ۔ صدر انجمن تاجر عبدالرحیم کاکڑکاکہنا ہے کہ تاجر برادری گذشتہ تین روز سے احتجاج کررہے ہیں پولیس تاحال بچےکا بازیاب نہیں کرسکی ہےآئی جی پولیس ہائیکورٹ اقرار کرچکے ہیں سیف سٹی کے 600سے زائد کیمرے خراب پڑےہیںبی این پی ،پشونخوامیپ نیشنل پارٹی عوامی نیشنل پارٹی اور جے یوآئی نے شٹرڈاون ہڑتال کی حمایت کا اعلان کردیا عبدالرحیم کاکڑکاکہنا ہے کہدہشت گردی اور اغواء کے واقعات سے تاجر عدم تحفظ کا شکار ہوگئے ہیں عوام کے جان ومال کا تحفظ اور امن امان قائم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے حکومت فوری طور پر بچے کوبازیاب کرواکر ملزمان کو گرفتار کرے تنظیم چوک پرتمام قوم پرست اور سیاسی پارٹیوں کے رہنماوں نے حمایت کا اعلان کیا ہے