بلوچستان کا ہر فرد میجرحسیب کی قربانی کا مقروض ہے، سرفراز بگٹی اور انوارکاکڑ کا میجر کے گھراظہار تعزیت کیلئے آمد
کوئٹہ(یو این اے ) وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی اتوار کو شہید میجر حسیب کے ہاں گئے سابق وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ بھی وزیر اعلی بلوچستان کے ہمراہ تھے وزیر اعلی بلوچستان اور سابق وزیر اعظم نے میجر حسیب شہید کے والد میجر ریٹائرڈ اسلم چوہدری سے فاتحہ خوانی اور تعزیت کی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ میجر حسیب شہید پاکستان کا فخر ہیں جنہوں نے اپنی نچھاور کرکے وطن عزیز اور عوام کے جانی و مالی تحفظ کو یقینی بنایا وزیر اعلی نے شہید کے والد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام آپ جیسے بہادر والد کو سلام پیش کرتے ہیں میجر حسیب بہادر والد کے بہادر سپوت ہیں جو ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے بلوچستان کا بچہ بچہ میجر حسیب شہید اور دھرتی کے لئے جان قربان کرنے والے بہادر جوانوں کے خون کا مقروض ہے میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ شہدا ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں جن کے لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ان کی مکمل سرپرستی کریں گے انہوں نے کہا کہ شہدا کی قربانیوں کو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا