افغانستان اور ایران کے درمیان تجارت کا حجم 1.8 ارب ڈالر سے متجاوز

کابل(یو این اے)وزارت صنعت و تجارت کا کہنا ہے کہ رواں سال کے پہلے سات مہینوں میں افغانستان اور ایران کے درمیان تجارت کا حجم 1.8 بلین ڈالر سے بڑھ گیا۔ وزارت صنعت و تجارت کے ترجمان عبدالسلام جواد نے کہا کہ تجارتی سامان میں پٹرولیم اور نان پٹرولیم مصنوعات شامل ہیں۔ ترجمان کے مطابق ایران کے ساتھ تجارت میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے ۔ جس کا واضح ثبوت گزشتہ سات ماہ کے دوران ایران کے ساتھ افغانستان کی تجارت 1.827 بلین ڈالر تک پہنچنا ہے ، جس میں سے 30 ملین ڈالر کی برآمدات اور 1.797 بلین ڈالر کی درآمدات شامل تھیں۔” انہوں نے مزید کہا کہ برآمدی اشیا میں معدنی پتھر، کشمش، سافٹ ڈرنکس اور تل کے بیج شامل ہیں، جبکہ ایران سے درآمدی اشیا میں ڈیزل آئل، پیٹرول، فیکٹریوں کے لیے خام مال، مائع گیس اور سیمنٹ شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں