حکومت بلو چستان ہر چیز سے باخبر، ا من و امان کی صورتحال کے پیچھے ماضی کی غلطیاں ہیں، گورنر جعفر مندوخیل
کوئٹہ ( این این آئی) گورنر بلو چستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ بلو چستان میں موجودہ امن ومان کی مخدوش صورتحال کے پیچھے ماضی کی غلطیاں ہیں امید ہے کہ حکومت بلو چستان امن وامن کی صورتحال بہتر بنانے کے لئے موثر اقدامات اٹھائے گی۔ یہ بات انہوں کوئٹہ میں نجی ٹی وی سے بات چیت کر تے ہوئے کہی۔ گورنر بلو چستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ عوام کے مفادکو مد نظر رکھتے ہوئے سب کو ساتھ لیکر چلنے کے لئے تیار ہےں سیف سٹی پروجیکٹ کا جب ٹھیکہ کیا جا رہا تھا اس پر کا فی اعتراضات تھے جس وقت سیف سٹی پروجیکٹ کا معاہدہ کیا گیا ہمیں معلوم تھا کہ یہ فائد ہ مند نہیں ثابت ہوگااور آج اگر ہم دیکھیں تو سیف سٹی پروجیکٹ فائدہ مند ثابت نہیں ہوا۔انہوں نے کہاکہ سیا سی جماعتوں میں اختلافات ہو تے رہتے ہیں خودکو نظریا تی کارکن کہنے والے کارکن مسلم لیگ ن کا حصہ ہی نہیں پارٹی قائد میاں محمد نواز شریف نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کر نے والے کارکنوں کی رکنیت ختم کر دی ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ بلو چستان میں مخلوط حکومت ہے اور اتحادیوں میں ناراضگیاں ہو تی رہتی ہےںالبتہ نا رضگی کا یہ مطلب نہیں کہ ہمارے درمیاں اختلافات ہیں۔انہوں نے کہا کہ شر پسند عناصر بلو چستان کے حالات خراب کر نا چاہتے ہیں حکومت بلو چستان ہر چیز سے باخبر ہے اور اسکی پیش بندی بھی کی جا ری ہے موجود ہ امن و امان کی صورتحال کے پیچھے ماضی کی غلطیاں ہیں جنہیں درست کر نے کی ضرورت ہے بلو چستان میں امن وامن کی صورتحال جلد بہتر ہو جائیگی۔