غزہ پر حماس کی حکومت باقی نہیں رہنے دیں گے، نیتن یاہو
تل ابیب (این این آئی )اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ غزہ پر حماس کی حکومت باقی نہیں رہنے دیں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیتن یاہو نے اس امر کا اظہار غزہ میں اسرائیلی فوجیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ جنگ رکنے کے بعد غزہ کی پٹی پر اس امر کو یقینی بنایا جائے گا کہ یہاں حماس کی حکومت نہ رہے۔ اسی لیے حماس کے عسکری ونگ کی جنگی صلاحیتوں کو نشانہ بنایا گیا ہے اور سارا انفراسٹرکچر تباہ کیا جا رہا ہے۔نیتن یاہو نے اس موقع پر یہ بھی کہا اسرائیل اور اس کی فوج کی مسلسل کوشش ہے کہ حماس کی قید میں باقی رہ گئے 101 یرغمالیوں کی رہائی کے لیے تلاش کی جائے اور پتہ چلایا جائے وہ کہاں رکھے گئے ہیں۔ انہوں نے اپنے فوجیوں کو پیش کش کی کہ جو ایک یرغمالی کو واپس لائے گا اس کے بدلے اسے پانچ ملین ڈالر انعام دیا جائے گا۔نیتن یاہو نے کہا جو بھی ہمارے یرغمالی کو تکلیف پہنچائے گا یا جس کے ہاتھ یرغمالیوں کے خون سے رنگے ہوں گے۔ ہم اس کا شکار کریں گے اور اس تک پہنچ جائیں گے۔انہوں نے مزید کہاکہ فلسطینیوں میں سے جو کوئی ہمارے ایک یرغمالی کو رہا کرانے میں مدد دے گا کہ یرغمالی اپنے گھر تک بحفاظت پہنچ جائے اسے اور اس کے خاندان کو غزہ سے محفوظ نکل جانے کی اجازت دے دیں گے۔