ریلوے یونینز کا گھروں کو مسمار کرنے کیخلاف احتجاج،چمن پسنجر، جعفر ایکسپریس اور بولان میل کوئٹہ سے روانہ نہ ہو سکیں

کوئٹہ (انتخاب نیوز) ریلوے یونینز نے ریلوے ملازمین کے گھروں کو مسمار کرنے کے خلاف ریلوے اسٹیشن کوئٹہ میں احتجاجی دھرنادے دیا۔رات کی تاریکی میں پی ڈی کی جانب سے کارروائی کی گئی۔چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا گیا۔بچے اور خواتین اپنے کمروں تک محدود ہو کر رہ گئے۔رات کو چار دیواری گرا کر انہیں کھلے آسمان تلے چھوڑ دیا گیا۔ملازمین نے کوئٹہ سے روانہ ہونے والی تمام ٹرینوں کو اسٹیشن پر روک دیا۔چمن پسنجر، جعفر ایکسپریس، اور بولان میل کوئٹہ سے روانہ نہ ہو سکیں۔معاملہ عدالت میں ہے، مگر مارواے عدالت، پی ڈی، اور مجسٹریٹ نے یہ کارروائی کی۔بغیر کسی وارنٹ یا عدالتی حکم کے ملازمین کو غیر محفوظ کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں