گوادر، نامعلو م افراد کی حجام کی دکان پر فائرنگ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

کوئٹہ(این این آئی) گوادر میں نامعلو م مسلح افراد کی حجام کی دکان پر فائرنگ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ پولیس حکام کے مطابق جمعرات کو گوادر کے علاقے دو ر گھاٹی میں نامعلوم مسلح افراد نے حجام کی دکان پر اندھا دھند فائرنگ کردی تاہم خوش قسمتی سے دکان میں موجود افراد معجزانہ طور پر محفوظ رہے ۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کر لئے اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ۔مزید کاروائی جاری ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں