کورونا وائرس،گریجویشن کا ایسا اختتام میں نے سوچا نہیں تھا، ملالہ یوسف زئی

اسلام آباد:نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کا عالمی وبا کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران اپنی گریجویشن کے اختتام سے متعلق کہا ہے کہ انہوں نے ایسا سوچا بھی نہیں تھا کہ اْن کی گریجویشن کا اختتام ایسا ہوگا۔ملالہ سوسفزئی نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ انہوں نے گزشتہ سال 2019ء کی آخری مہینے میں ایسٹر کی چھٹیوں کے لیے اپنی آکسفورڈ یونیورسٹی ہاسٹل کے کمرے میں سے ضروری سامان چند ہفتوں کے لیے پیک کیا تھا مگر وہ اْس وقت سے لے کر ابھی تک اپنے گھر میں ہیں۔ملالہ یوسفزئی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے فائنل سمسٹر کی کلاسز بھی زوم ایپلیکیشن کے ذریعے گھر بیٹھے ہی لیں اور اپنے کمرے میں بیٹھ کر فائنل امتحان دیا، انہوں نے رواں سال جون کے مہینے میں اپنا گریجویشن مکمل کیا، وہ اپنے فائنل سمسٹر کے دوران اپنی یونیورسٹی صرف دو گھنٹے کیلئے گئیں وہ بھی اپنے ہاسٹل کے کمرے سے اپنی بقیہ سامان وغیرہ لینے۔ملالہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے دیکھا کہ یونیورسٹی کے باغیچوں میں گھاس بہت بڑا ہو چکا تھا اور بینچز خالی تھے، اْنہیں کہیں بھی کوئی نظر نہیں آیا

اپنا تبصرہ بھیجیں