میر عطاء اللہ خان مری کو زدوکوب کرنے کی مذمت, انتظامیہ جعلی ایف آئی آر کو واپس لے, بلوچستان بار باڈیز

بلوچستان بار کونسل بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسیشن ہائیکورٹ بار ایسوسیشن سبی کوئٹہ بار ایسوسیشن کے جاری ایک بیان میں ڈپٹی کمشنر کوہلو اور اسسٹنٹ کمشنر کوہلو کیجانب سے ڈسٹرکٹ بار کوہلو کے صدر میر عطاء اللہ خان مری اور ان کے رشتے داروں کو زدوکوب کرنے اور ان کے خلاف من گھڑت جھوٹی ایف آئی آر کے اندراج کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کوہلو انتظامیہ سیاسی مخالفین کے ساتھ ملکر بار کے صدر اور ان کے رشتے داروں کے ساتھ انتقامی کاروائیوں پر اتر آئے ہیں بیان میں کہا کہ کوہلو بار کے صدر کے مین بازار میں عرصہ دراز سے ان کے نام کے الاٹ شدہ دکانیں ہیں جس کی تمام تر قانونی تقاضےپورے کئے گئے ہیں اس کے باوجود ان کے دکانوں کو خالی کرانے کیلئے نوٹس دیا گیا اور ان نو ٹس کو سول کورٹس سے حکم امتناعی حاصل کی گئ اور اس کا آرڈر بھی اسسٹنٹ کمشنر کو دکھایا گیا مگر مقامی انتظامیہ حکومت اور ایم پی اے کے سپورٹ میں اتنا اندھا ہو چکے ہیں کہ عدالت کے آرڈر کو بھی ماننے کیلئے تیار نہ ہیں اور تشدد پر اتر آئے ہیں بیان میں کہا کہ بلوچستان بار باڈیز کوہلو انتظامیہ کے غیر قانونی عمل کے آئندہ کا لائحہ عمل طے کریگی بیان میں مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر اسسٹنٹ کمشنر کوہلو کے خلاف کاروائی کرکے اس کو معطل کرے اور کوہلو بار کے صدر میر عطاء اللہ مری اور ان کے دیگر ساتھیوں کے خلاف جعلی ایف آئی آر کو واپس لے

اپنا تبصرہ بھیجیں