کابل، افغان شہری لویہ جرگہ میں احتجاج کرنے والی بلقیس کے حق میں سڑکوں پر نکل آئے
کابل، افغان شہری لویہ جرگہ میں احتجاج کرنے والی بلقیس کے حق میں سڑکوں پر نکل گئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز افغان لویہ جرگہ میں رکن بلقیس روشن نے احتجاج کرتے ہوئے اشرف غنی کی پالیسی پر تنقید کی تھی، انہوں نے الزام لگایا تھا کہ اشرف غنی نے طالبان کے ساتھ خفیہ ڈیل کررہا ہے اور انہوں نے طالبان مخالف پلے کارڈ بھی ہوا میں لہرایا جس کے بعد لویہ جرگہ کے منتظمین نے بلقیس روشان کو ہال سے باہر نکال دیا، آج بھی لویہ جرگہ کا جاری ہے جبکہ افغانستان کے دارلحکومت کابل میں سول سوسائٹی، خواتین اورعام شہری بلقیس روشان کی حمایت میں سڑکوں میں نکل آئے، احتجاجی مظاہرین نے بلقیس روشان کے حق میں نعرے بازی کی، دوسری جانب غیر مصدقہ ذرائع کے مطابق افغان لویہ جرگہ کے منتظمین نے بلقیس روشان سے معذرت کی ہے تاہم اس حوالے سے کوئی سرکاری موقف سامنے نہیں آیا
Load/Hide Comments


