کراچی: غیرت کے نام پربہن قتل

صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے پوش علاقے کلفٹن میں بھائی نے ‘غیرت کے نام’ پر اپنی بہن کو قتل کردیا۔کلفٹن میں ہفتے کی دوپہر میں پیش آنے والے اس واقعے کو پولیس غیرت کے نام پر قتل قرار دیا جارہا ہے۔پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ بلاک 2 میں مرین ڈرائیو پر حسنین قمر نامی شخص نے اپنی 19 سالہ بہن نورالہدیٰ گولی چلادی۔اس حوالے سے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (جے پی ایم سی) کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا تھا کہ لڑکی کو شدید زخمی حالت میں جے پی ایم سی منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اسے مردہ قرار دیا، ان کے بقول لڑکی کے سر پر گولی لگی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں