پشین، شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے دولہا کے والد جاں بحق

پشین: پشین کے کلی تراٹہ میں گزشتہ شب شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ نے دولہا کے والد کی جان لے لی۔تفصیلات کے مطا بق شادی کی تقریب میں اندھا دھند ہوائی فائرنگ جاری تھی کہ اچانک اندھی گولی لگنے سے دولہا کے والد موسی جان جاں بحق ہوگئے۔ متعلقہ پولیس تھانہ صدر کے ایس ایچ او روزی خان لمڑ نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں