دالبندین، مختلف واقعات میں بچی جاں بحق تین افراد زخمی

دالبندین:مختلف واقعات میں ایک بچی جان بحق جبکہ تین افراد شدید زخمی ہو گئے تفصیلات کے مطابق چہتر کے مقام پر سیلابی ریلے میں بہہ جائے سے دو بچیوں کو نکالا گیا جن میں ایک 8 سالہ بچی نے دم توڑ دیا جبکہ دوسری بچی کو علاج کی غرض سے دالبندین منتقل کردیا گیا علاوہ ازیں دالبندین کے رہائشی 14سالہ سدیس نامی نوجوان نے نامعلوم وجوہ کی بنا پر زہریلی دوا پی کر خودکشی کرنے کی کوشش کی جنھیں تشویش ناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا درایں اثناء سرحدی علاقے تفتان میں دیوار گرنے سے خاتون شدید زخمی ہو گئی جنھیں دالبندین ہسپتال منتقل کر دیا گیا مذید تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں