بھارت میں بدبخت بیٹے نے 90 سالہ کورونا کی مریضہ ماں کو جنگل میں چھوڑ دیا

اورنگ آباد(انتخاب نیوز) بھارتی ریاست مہاراشتڑا میں ایک بیٹے نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر اپنی 90 سالہ ماں کا علاج کرانے کے بجائے انہیں ایک چادر مین لپیٹ کر جنگل میں مرنے کے لیے اکیلا چھوڑ دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق مہاراشٹرا کے شہر اورنگ آباد کے کچی گھاٹی کے جنگل میں 90 سالہ خاتون نیم مردہ میں حالت میں محکمہ جنگلات کے رضا کاروں کو ملی ہیں۔ ضعیف خاتون نے بتایا کہ کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے پر بیٹا مجھے جنگل میں پھینک گیا۔محکمہ جنگلات کے رضاکاروں نے بوڑھی و نحیف ماں کو قریبی سرکاری اسپتال منتقل کیا جہاں ان کا علاج جاری ہے اور اب ان کی طبیعت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔ پولیس نے بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کرکے اہل خانہ کی تلاش شروع کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں