بی ایس او اتحاد و یکجہتی کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی ، چیئرمین نزیر بلوچ
کوئٹہ:بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی چیئرمین نزیر بلوچ نے شہدائے 8 اگست کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 8 اگست سانحے میں بلوچستان کے وکلاء کے بڑی تعداد کو شہید کرکے بلوچستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا گیا شہداء کی کمی صدیوں تک پوری نہیں کی جاسکتے شہداء کے نظریے کو حقیقی قومی جدوجہد کے زریعے آگے بڑھائنگے ۔انہوں نے مزید کہا ہے بلوچستان کے لئے اپنی جان قربان کرنے والے تمام شہداء نے قومی فکر کی خاطر جانوں کو قربان کیا ۔ مفادات کی سیاست کے نام پر کسی کو شہداء کے نام کو استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔ قومی شہداء کے فکر کو سیاسی کارکن کسی بھی تنگ نظری گروہیت اور مفاد پرستی کے بغیر آگے بڑھائے بلوچستان میں سیاسی عمل کو کمزور کرنے کے لئے مختلف طریقوں سے منفی سازشوں کو ہوا دی گئی موجودہ دور میں سب بڑی سازش سیاسی کارکنوں کو مفادات کے نام پر گروہ بندی و تقسیم در تقسیم کا شکار بنانا ہے نظریاتی صف بندی کے بجائے غیر نظریاتی طریقے سے گروہ بندی سیاسی عمل کو مزید کمزور و غیر مستحکم کررہی ہے زاتی نمود و نمائش کی سیاست سے کسی صورت شہداء کے فکر کو مضبوط نہیں کی جاسکتا زاتی نمود و نمائش شخصیتی گروہ بندی قومی سیاست کو کمزور کرریے ہے بی ایس او کی روز اول سے کوشش رہی ہے کہ شعوری و نظریاتی صف بندی کے زریعے تمام سیاسی جماعتوں و کارکنوں کے درمیان عزت و احترام کا تعلق قائم کی جائے تاکہ نظریاتی سیاست کو منظم کرکے حقیقی سیاسی عمل کے زریعے آنے والے چیلنجز کا مقابلہ کیا جائے جب تک مفاداتی گروہ بندی کے منفی عمل کو کمزور نہیں کیا جاتا اتحاد و یکجہتی کے لئے نظریاتی صف بندی کی بنیاد پر قومی بحث و مباحثے کو اہمیت نہیں دی جاتی اسی طرح سیاسی کارکن تقسیم در تقسیم کا شکار بنے رہنگے بی ایس او اتحاد و یکجہتی کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی


