ہم سیاسی مذاکرات کے قائل ہیں،سیاسی دہشت گردی نہیں چل سکتی،عطا تارڑ
لاہور(آئی این پی )وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ہم سیاسی مذاکرات کے قائل ہیں، سیاسی دہشت گردی نہیں چل سکتی، ملکی معیشت ترقی کر رہی ہے، وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں ملک ترقی کر رہا ہے۔لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ سیاست کی آڑ میں ملک پر حملے کئے گئے، 9 مئی ناقابل معافی جرم ہے، ماسٹر مائنڈ کو بھی سزا ہوگی، 9 مئی کو شہدا کی یادگاروں کو مسمار کیا گیا، بیرون ملک سے پاکستان کے خلاف ٹرینڈ چلائے جا رہے ہیں۔عطا تارڑ نے کہا کہ سانحہ 9 مئی میں ملوث 25مجرموں کو سزائیں سنائی گئیں،ان لوگوں نے شہدا کی یادگاروں کو مسمار کیا،اختلاف کرنا ہے تو سیاست دانوں سے کریں،سیاسی دہشت گردی نہیں چل سکتی،سیاست کی آڑ میں ملک پر حملے کر رہے ہیں۔وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ انتشار اور تقسیم کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے۔سیاسی جماعتیں بعد میں پاکستان سب سے پہلے ہے۔، اختلافات سیاستدانوں سے کریں، شہدا کے ساتھ دشمنی کیوں کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی حکومت میں مہنگائی عروج پر تھی، نواز شریف کی جماعت نے ملک میں مہنگائی کم کی ہے، ملک میں معیشت کے تمام اعشارئیے مثبت ہیں، مسلم لیگ ن کے دور میں سٹاک ایکسچینج بلند ترین سطح پر ہے، ملک میں منصوبے لگ رہے ہیں، غیر ملکی تاجر پاکستان آ رہے ہیں۔وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ مہنگائی مزید کم ہوگی، عوام کی مشکلات حل کریں گے، روپے کی قدر مستحکم ہے، ملک ترقی کی جانب گامزن ۔ وزیراعظم نے 50ارب کی سبسڈی بجلی کے بلوں میں دی،وزیراعلی پنجاب نے 45 ارب روپے کی سبسڈی دی گئی،جو ہم نے وعدے کئے تھے وہ پورے ہورہے ہیں، دوست ممالک پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہے ہیں،پاکستانی قیادت پر بھرپور اعتماد کیا جارہا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ہر فورم پر فلسطین کی بات کی ہے۔


