ڈی پی او آفس ٹانک پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی

ٹانک(آئی این پی ) ڈی پی او آفس ٹانک کے احاطے میں دستی بم حملے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔ذرائع کے مطابق ڈی پی او آفس کے احاطے میں مارکیٹ کی جانب سے دستی بم پھینکا گیا، زخمی اہلکار کو فوری طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پولیس افسر کے دفتر پر دستی بم حملے میں سپاہی معمولی زخمی ہوا، واقعہ کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں