سشانت سنگھ کیس کے معاملے پر بھارتی ریاستیں آمنے سامنے

رواں برس جون میں خودکشی کرنے والے بولی وڈ اداکار سشانت سنگھ کی خودکشی کی تفتیش کا معاملہ سلجھنے کے بجائے الجھتا دکھائی دے رہا ہے۔

سشانت سنگھ کے والد اور ان کی سابق گرل فرینڈ ریا چکربورتی کی طرح اب دو بھارتی ریاستوں کی پولیس بھی اداکار کے کیس کی تفتیش کے معاملے میں آمنے سامنے آگئیں۔

چند دن قبل بھارت کی مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ کو آگاہی دی تھی کہ اب سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کی تفتیش رکزی خفیہ ایجنسی سینٹرل بیورو انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کرے گی۔

بھارت کی مرکزی حکومت نے اگست کو سپریم کورٹ میں ہونے والی سماعت کے دوران اعلیٰ عدلیہ کو بتایا تھا کہ ریاست بہار کی حکومت نے کیس کی تفتیش سی بی آئی سے کرانے کی درخواست کی تھی، جسے قبول کرلیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ میں اداکارہ ریا چکربورتی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر سماعت ہوئی تھی، جس میں بھارت کی مرکزی حکومت نے عدالت کو جواب دیا تھا۔

سپریم کورٹ میں ریا چکربورتی نے درخواست دائر کی تھی کہ ان کے خلاف سشانت سنگھ راجپوت کے والد نے ریاست بہار کے شہر پٹنہ میں مقدمہ دائر کیا گیا ہے جو کہ غیر قانونی ہے، اس لیے مذکورہ مقدمے کو بھی ریاست مہارا شٹر منتقل کرنے کا حکم دیا جائے۔

ریا چکربورتی کی درخواست پر سماعت کے دوران مرکزی حکومت نے عدالت کو بتایا تھا کہ اب سشانت سنگھ کی خودکشی کا کیس نہ تو ریاست بہار اور نہ ہی ریاست مہارا شٹر کی پولیس کرے دیکھے گی بلکہ اب مذکورہ کیس کو سی بی آئی دیکھے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں