سوات اور گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات:خیبرپختونخوا کے مالاکنڈ ڈویژن کے علاقے سوات اور اُس کے گرد نواح میں زلزلے کے باعث زمین لرز اٹھی، جس سے شہری خوف و ہراس کا شکار ہوگئے۔ مینگورہ سوات اور گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی ریکٹر اسکیل پر شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 225 کلومیٹر جبکہ اس کا مرکز پاک افغان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔زلزلے کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی تاہم زمین لرزنے پر شہری خوف کے عالم میں کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل کر محفوظ مقامات کی طرف چلے گئے۔ریسکیو 1122 اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ زلزلے کے بعد ٹیمیں کو احتیاطً الرٹ کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں