وزیر اعلیٰ سے اختلافات کی خبریں بے بنیاد، میرےگفتگو کو سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، علی حسن زہری
کوئٹہ (آن لائن) صوبائی وزیر میر علی حسن زہری نے وزیر اعلیٰ کے ساتھ اختلافات کی میڈیا پر چلنے والی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم دونوں پاکستان پیپلز پارٹی کے ورکر ہیں اور مل کر بلوچستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا موثر کردار ادا کرینگے حب سمیت بلوچستان بھر میں صدر مملکت آصف علی زرداری کے احکامات پر ترقیاتی کام ہورہے ہیںصدر مملکت آصف علی زرداری بلوچستان کی تعمیر و ترقی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں صوبے کی پسماندگی کے خاتمے کے لئے ترقیاتی کام ہورہے ہیں۔ بلوچستان میں پیپلز پارٹی کی حکومت میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں انشااللہ اپنی 5سالہ مدت پوری کرے گی حلف برداری کے بعد صحافیوں نے سوال پوچھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے وزرا موجود ہیں اور پیپلزپارٹی کے وزراءکیوں نہیں آئے میں نے صحافیوں کو یہی جواب دیا کہ یہ سوال وزیر اعلی سے پوچھیں کہ وہ کیوں نہیں آئے میری چند صحافیوں کے ساتھ گفتگو کو سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیا گیامیرے اور وزیر اعلیٰ کے درمیان اختلافات کی سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔