خضدار، بی ایچ یو گونی گریشہ کے دو ملازم غیر مقامی اور ڈیوٹی سے غائب، ٹرانسفر نہ کرنے کی صورت میں پولیو مہم سے بائیکاٹ کریں گے، چیئرمین یو سی

خضدار(نمائندہ انتخاب) بی ایچ یو گونی گریشہ میں محکمہ صحت کی ملی بھگت سے دو ریگولر ملازم کلیم اللہ چوکیدار، غلام مرتضی نرسنگ اردلی کے پوسٹوں پر تعینات ہیں ان دونوں افراد کا تعلق گریشہ سے نہیں اور غیر مقامی ہے ۔ جن کے بار ے میں  نہ اسپتال عملے کو علم ہے اور نہ ہی انھوں نے حاضری رپورٹ کی ہے۔چیئر مین یونین کونسل گونی گریشہ ریاض تاج ساجدی کے مطابق ہم نے اس متعلق ڈپٹی کمشنر خضدار کو کمپلین بھی جمع کی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی ۔ اگر ان ملا زمین کا ٹرانسفر گونی گریشہ سے نہیں ہوا تو ہم اسپتال کو تالا لگا کر 30دسمبر کو ہونے والے پولیو مہم کا بائیکاٹ کریں گےاور سی پیک شاہراہ کو بھی غیر معینہ مدت کیلئے بلا ک کیا جائیگا جس کی ذمہ داری ڈی ایچ او خضدار اور دوسرے ذمہ داران ہونگے

اپنا تبصرہ بھیجیں