نوشکی، مسلح افراد کا موبائل ٹاور پر حملہ، مشینری نذر آتش کردیا
نوشکی(یو این اے ) بلوچستان کے ضلع نوشکی کے قاضی آباد چاغی اسٹاپ پر ٹیلی نار کمپنی کے موبائل ٹاور کو نامعلوم مسلح افراد نے رات گئے نشانہ بنا کر ناکارہ کرنے کی کوشش کی۔ حملہ آوروں نے ٹاور کی مشینری کو نذر آتش کر دیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی اور تفتیش کا آغاز کر دیا۔ ایس ایچ او نے شہر کے تمام موبائل ٹاورز کے عملے کو ہدایت دی ہے کہ وہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر پولیس سے رابطہ کریں اور اپنی سیکیورٹی کو مزید سخت کریں۔یاد رہے کہ نوشکی سٹی میں ایک ہفتے کے دوران یہ دوسرا واقعہ ہے جس میں موبائل ٹاورز کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے۔ پولیس حکام نے اس نوعیت کے واقعات کی روک تھام کے لیے اقدامات بڑھا دیے ہیں۔
Load/Hide Comments