بلوچستان ،خودکش حملوں، دستی بم سمیت دیگر وارداتوں کے 13 ہزار 589 کیسز رجسٹرڈ ،سالانہ اعداد و شمار جاری
کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان کے مختلف علاقوں میں امسال یکم جنوری 25 دسمبر تک راکٹ فائر بارودی سرنگ، آئی ای ڈی دستی بم، خودکش حملوں، ٹارگٹ کلنگ ، تخریب کاری، اغواء برائے تاوان ، قتل ، ڈکیتی ، موٹر سائیکل کار چھیننے والے گھنائونے کرائم سمیت دیگر وارداتوں کے 13 ہزار 589 کیسز رجسٹرڈ ہوئے جبکہ پولیس نے بھاری مقدار میں منشیات ، 77 گاڑیاں، 611 موٹر سائیکلیں ، 13 ملین روپے ، سینکڑوں کی تعداد میں ایس ایم جی، ایل ایم جی ، پسٹل ، رائفل ، شارٹ گن اور ہزاروں کی تعداد میں ایمونیشن برآمد کرکے قبضے میں لئے بلوچستان پولیس کے جاری کردہ سالانہ اعداد و شمار کے مطابق بلوچستان بھر میں آئی ای ڈی کے 83 اور راکٹ فائر اور بارودی سرنگ پھٹنے کے 91، دستی بم پھینکنے کے 114، خودکش حملے 2، ٹارگٹ کلنگ 81، اغواء کے 21اور اغواء برائے تاوان کے 14، اے ٹی اے مختلف کیسز 306، قتل 434، ڈکیتی کے دوران قتل 24، نعشیں برآمد 9، فرار کے 419، ڈکیتی ، 108، رابری کے 361، کار اور دیگر گاڑیاں چھیننے کے 70، موٹر سائیکل چھیننے کے 664، گھنائونے جرائم کے 2801، مختلف کرائم کے 10 ہزار 788 کیسز رجسٹرڈ ہوئے مجموعی طور پر 13 ہزار 589 کیسز رجسٹرڈ کئے گئے جبکہ پولیس نے مختلف کارروائیوں میں پسٹل 1615، ایس ایم جی 121، رائفل ، 131، ایمونیشن 12620، چرس 6177 کلو، افیون 94 کلو گرام، ہیروئن 10 کلو، آئس شیشہ 228 کلو، شراب 3271 بوتل ، نقدی 13 ملین روپے، موٹر سائیکلیں 611، گاڑیاں 77 برآمد کرکے قبضے میں لیں۔