قلعہ عبداللہ بازار میں ٹرالر کی زد میں آکر 12 سالہ بچہ جاں بحق

قلعہ عبداللہ(یو این اے ) قلعہ عبداللہ کے بازار میں ایک ٹرالر کی زد میں آکر 12 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔ جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت عبد النافع ولد عبد الغنی سکنہ ریلوے اسٹیشن قلعہ عبداللہ کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعے کے بعد ایس ایچ او سید حلیم آغا نے پولیس فورس کے ہمراہ فوری کارروائی کی اور ٹرالر کے ڈرائیور محمد رسول ولد نعمت اللہ سکنہ کوہٹہ کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Saddam Wali. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے