بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
کوئٹہ (صباح نیوز)، چمن، قلعہ عبداللہ، پشین، توبہ اچکزئی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئیے گئےامریکن زلزلہ پیما یو ایس جی ایس کے مطابق آج صبح آنے والے زلزلے کا مرکز پاک افغان باڈر چمن کے قریب درہ کوژک کے آس پاس علاقہ تھا، زلزلے کی شدت 4.7 اور زمین میں گہرائی دس کلومیٹر تھی۔دوسری جانب چمن، قلعہ عبداللہ، پشین، توبہ اچکزئی اور افغان علاقے سپین بولدک میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیئے گئے، جس سے لوگوں میں شدید خوف و ہراس پیدا ہوگیا۔
Load/Hide Comments