گوادر دھرنا 13 ویں روز بھی جاری،حق دو تحریک کی حمایت کا اعلان

گوادرنمائندہ انتخاب گوادر دھرنا 14 ویں دن میں داخل۔حق دو تحریک نے دھرنے کی حمایت کا اعلان کردیا۔مطالبات تسلیم نہیں کئیے گئے تو دھرنے کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے مکران کوسٹل ہائی کو مکمل بلاک کردیں گے آرگنائزر عبدالغفور ہوت کا اعلان دھرنا سے آدم قادر بخش ،فیض نگوری،مولا بخش مجاہد،مُلا عارف،ولید مجید،اقبال حمل، نسیم حاجی لعل بخش،اور محمد جان بلوچ کا خطاب ۔تفصیلات کے مطابق آل پارٹیز کے زیر اہمتمام میرین ڈرائیو پر جاری دھرنا 14 ویں دن میں داخل ہوگیا،دھرنے میں آل پارٹیز کے کارکنوں کے علاوہ ماہیگیروں،طوفان متاثرین،پک یونین سمیت آل پارٹیز کے کارکن شریک ہیں،حق دو تحریک بلوچستان کے آرگنائزر حفیظ کیازئی کی قیادت میں حق دو تحریک کے ایک وفد نے دھرناگاہ کا دورہ کرتے ہوئے آل پارٹیز کے تمام مطالبات کی حمایت کا اعلان کیا،دھرنا سے آل پارٹیز کے کنوینر عبدالغفور ہوت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آل پارٹیز کے تمام مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رہے گا،ہمارے تمام مطالبات عوامی حقوق کیلئے ہیں،وسائل سے بھرپور ساحل آج بھی پیاسا ہے،بجلی سے محروم ہے،روزگار پر قدغن ہے،صدیوں سے زمین کے مالک ہونے کے باوجود ملبہ دار ہے،انہوں نے کہاکہ گوادر ائیرپورٹ کا افتتاح کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں لیکن حکام یاد رکھیں کہ جب تک مطالبات تسیلم نہیں ہونگے،عمل درآمد کاآغاز نہیں کیا جائیگا،کوئی ائیرپورٹ کا افتتاح کرنے کی جُرآت نہ کرے اور نا ہی سُربندن میں کسی کو شپ یارڈ کی تعمیر کی اجازت دیں گے،انہوں نے کہاکہ اپنی تحریک کا دائرہ وسیع کرکے مکران کوسٹل ہائی وے کو بھی بُلاک کریں گے،انہوں نے حق دو تحریک کے قائدین کو دھرنا گاہ آمد پر انہیں خوش آمدید کرتے کہاکہ حق دو تحریک اور ہمارا مشن ایک ہےہم عوامی حقوق کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں،لیکن یہ ریاست ہمیں یہ احساس دلاتا ہے کہ ہم اس ریاست کے شہری نہیں بلکہ غلام ہیں،دھرنا سے حق دو تحریک کے آرگنائزر عبدالحفیظ کیازئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حق دو تحریک کا وجود ہی عوامی حقوق کیلئے جدوجہد کرنا اور مسائل کے حل کیلئے تمام فورم پر آواز بُلند کرنا ہے،انہوں نے کہا کہ حق دو تحریک اپنی جدوجہد سے دست بردار ہوا ہے اور نا ہوگا،انہوں نے دھرنا کے تمام مطالبات کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھر پور ساتھ دیں گے گوادر کے اجتماعی مسائل پر آل پارٹیز کے شانہ بشانہ ہونگے،دھرنا سے نیشنل پارٹی کے صوبائی فشریز سیکریٹری آدم قادر بخش ،سابق ضلعی صدر فیض نگوری،تحریک انصاف کے ضلعی صدر مولا بخش مجاہد،سول سوسائٹی کے جنرل سیکریٹری مُلا عارف،نیشنل پارٹی کے تحصیل صدر ولید مجید،سربند سول سوسائٹی کے اقبال حمل،پک اپ یونین کے نسیم حاجی لعل بخش،اور محمد جان بلوچ نے بھی خطاب کیا