جیکب آباد،سیاہ کاری کے الزام میں خاتون و مرد قتل

جیکب آباد (آئی این پی ) جیکب آباد میں سیاہ کاری کے الزام میں خاتون و مرد قتل۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے باہوکھوسو تھانہ کی حدود گاؤں محراب کھوسہ میں ملزم نے فائرنگ کرکے مسمات پیرانی جکھرانی اور خان مرہٹو کو قتل کردیا، پولیس کے مطابق ملزم نے سیاہ کاری کے الزام میں خاتون اور مرد کو قتل کیا ہے ملزم واقعہ کے بعد فرار ہوگیا ہے، پولیس نے لاشوں کو اپنی تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثہ کی گئی، تاہم آخری اطلاعات تک ملزم گرفتار نہیں ہوسکا تھا اور نہ واقعہ کا مقدمہ درج ہوسکا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں