افغانستان کا پاکستان میں تخریبی عناصر کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

کابل سے جاری بیان کے مطابق افغان فورسز نے فضائی حملوں کے جواب میں پاکستان میں ‘کئی پوائنٹسکو نشانہ بنایا،افغان فورسز نے پڑوسی ملک پاکستان میں متعدد مقامات کو نشانہ بنایا ہے۔ افغان وزارت دفاع نے ہفتے کے روز جاری کردہ ایک بیان میں دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان فورسز نے چند روز قبل افغان سرزمین پر پاکستانی طیاروں کی طرف سے کی گئی فضائی بمباری کے جواب میں سرحد کےاس پار متعدد مقامات پرتخریبی عناصر کےٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں حملوں میں ملوث تخریبی عناصر اور ان کے حامیوں کے مراکز اور ٹھکانوں کو جوابی کارروائی میں نشانہ بنایا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں