برطانیہ نہ ہوتا تو امریکا میں لوگ آج فرانسیسی بول رہے ہوتے، شاہ چارلس
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) وائٹ ہاﺅس میں شاہی خاندان کے اعزاز میں عشائیے کے دوران شاہ چارلس سوم نے طنز و مزاح کا مظاہرہ بھی کیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیووس سربراہی اجلاس کے دوران کہا تھا کہ اگر امریکا دوسری عالمی جنگ میں مداخلت نہ کرتا تو یورپی ممالک میں لوگ آج جرمن اور تھوڑی جاپانی زبان بول رہے ہوتے۔ شاہ چارلس نے عشائیے کے دوران موقع کا فائدہ ا±ٹھاتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کے اس تبصرے کو دہراتے ہوئے اور ان پر طنز کے تیر برساتے ہوئے کہا کہ صدر صاحب! میں یہ کہنے کی ہمت کروں گا کہ اگر برطانیہ نہ ہوتا تو امریکا میں لوگ آج فرانسیسی بول رہے ہوتے۔ ا±نہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو برطانیہ اور امریکا کی دوستی کی علامت کے طور پر دوسری عالمی جنگ میں اہم کردار ادا کرنے والی رائل نیوی کی آبدوز کی اصلی گھنٹی کا تحفہ پیش کیا اور کہا کہ جب بھی ہماری ضرورت پڑے بس گھنٹی بجا دیں، یہ بات سن کر پورا ہال قہقہوں سے گونج اٹھا۔


