قلات میں سردی کی شدت میں اضافہ، گیس اور بجلی کی بندش سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا
قلات(یو این اے ) محکمہ موسمیات کے مطابق قلات میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے، اور درجہ حرارت منفی 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا ہے۔ شدید سردی کے باعث شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ سوئی گیس کی فراہمی مکمل طور پر معطل ہوگئی ہے، جس کی وجہ سے وہ ایل پی جی گیس مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہیں۔ اس کے علاوہ، بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ بھی عوامی مشکلات میں اضافے کا باعث بنی ہوئی ہے۔ قلات کے مختلف علاقوں میں اٹھارہ گھنٹے تک بجلی کی غیر موجودگی کے باعث لوگ سردی میں ٹھٹھرنے پر مجبور ہیں۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ سردی کی شدت اور توانائی کی قلت نے ان کی زندگی کو مزید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے اور حکومت سے فوری امداد کی اپیل کی ہے۔
Load/Hide Comments