کوئٹہ،ارباب کرم خان روڈ پر فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

کوئٹہ (صباح نیوز)24 دسمبر بروز منگل نامعلوم موٹر سائیکل سوار کی فائرنگ سے قتل ہونے والے سید ربنواز نامی شخص کا قاتل گرفتار کرلیا گیا, سیریس کرائم انویٹگیشن ونگ(ایس,سی,آئی,ڈبلیو) نے سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزم کی شناخت کرکے 3 روز میں ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی۔یاد رہے گُزشتہ ہفتہ منگل کی شب ارباب کرم خان روڈ پر آٹوز کی دُکان پر نامعلوم شخص کی فائرنگ سے سید ربنواز نامی جوان موقع پر قتل ہوگیا تھا جسکے بعد مقتول کے بھائی شکیل شاہ کی مدعیت میں پولیس تھانہ سریاب میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا بعد ازاں ڈی,آئی,جی پولیس کے حکم پر مقدمہ و کیس کی تحقیقات ایس سی آئی ڈبلیو کو منتقل ہوا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں