پاکستانی شہریت کیلئے ملک میں کم از کم 5 سال کا قیام لازمی قرار

اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈیسک)وفاقی کابینہ نے پاکستانی شہریت کیلئے ملک میں کم از کم 5 سال کا قیام لازمی قرار دے دیا۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ اجلاس میں اہم فیصلے کرلیے گئے۔ذرائع وفاقی کابینہ کے مطابق پاکستانی شہریت کےلیے پاکستان میں کم از کم 5 سال لازمی قیام کرنا ہوگا۔ پاکستان میں بطور مہاجر اور سفارت کار قیام کی مدت شہریت کےلیے اہلیت تصور نہیں ہوگی۔ذرائع وفاقی کابینہ کے مطابق فیصلہ افغان خواتین کی پاکستانی مردوں سے شادی کی قانونی حیثیت کے بعد کیا گیا۔ذرائع کے مطابق بیرون ملک جا کر بھیک مانگے والوں کے پاسپورٹ ضبط ہوں گے اور انہیں بھاری جرمانے کا بھی سامنا ہوگا۔وفاقی کابینہ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے پاسپورٹ اور شہریت کے قوانین میں ترامیم کی منظوری دے دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں