چمن، معذورین کا شاہراہ پر احتجاج، تجارتی سرگرمیاں جزوی طور پر معطل، بارڈر پر روزگار بحالی کا مطالبہ

چمن(یو این اے )چمن بارڈر شاہراہ پر معذور افراد کا دو روز سے خیمہ لگا کر احتجاج شروع کیا ہے جس سے چمن بارڈر شاہراہ پر ہر قسم کی تجارتی سرگرمیاں جزوی طور پر معطل ہوگیا ہے معزورین کے رہنما حمید اللہ نے یو این اے کو بتایا کہ 70 سے زائد خاندان معزور افراد کے واحد خود کفیل ہے اور یہی بارڈر ذریعہ معاش ہے انتظامیہ سے بار بار مذاکرات ہوئے لیکن کوئی بھی وعدہ وفا نہ ہوسکیں انہوں نے کہا کہ ہم نے غربت کی خاطر بچوں کو سکولوں سے نکالا ہے اور مختلف جگہوں پر مزدور لگائے ہیں ہم احکام بالا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے معزورین کے کوٹہ اور روزگار بحالی پر جلد از جلد اقدامات اٹھائے جائیں ورنہ احتجاج کا یہ سلسلہ جاری رہیگا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں