مستونگ، مسافر کوچ کی ٹکرسے 2 موٹر سائیکل سوار جاں بحق
مستونگ(یو این اے ) کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر کھڈکوچہ کے مقام پر مسافر کوچ کی موٹر سائیکل کو ٹکر مارنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے حادثہ کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار دونوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد اسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے مسافر کوچ ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے اور مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔
Load/Hide Comments