ڈیرہ اسماعیل خان میں امام بارگاہ کا متولی قتل
ڈیرہ اسماعیل خان:تھا نہ یونیورسٹی کی حدود میں ملا نہ روڈ پر نامعلوم دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے بستی چاہ روشن شاہ امام بارگاہ کے متولی کو قتل کردیا، سیکورٹی کے سخت پہرے میں نماز جنازہ ادا کردی گئی، مقتول کے بیٹے کی مدعیت میں سی ٹی ڈی پولیس نے نامعلوم افرادکیخلاف دہشتگردی ایکٹ اور قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ یونیورسٹی کی حدود میں ملانہ روڈ پر 52 سالہ سید مختیار حسین شاہ سکنہ چاہ روشن شاہ ملانہ جو بستی چاہ روشن شاہ امام بارگاہ کے متولی بھی ہیں، ابھایا پل سے ڈیزل خرید کر گھر واپس آرہا تھا کہ نامعلوم مسلح افراد نے ملانہ روڈ پر ان کے گھر قریب ان کی اراضیات میں ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں سید مختیار حسین شاہ شدید زخمی ہوگئے، انہیں تشویشنال حالت میں سول ہسپتال ڈیرہ لے جایا جا رہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی خالق حقیقی سے جاملے۔


