حکومت بلوچستان کا 15اگست سے صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز کھولنے کا فیصلہ

کوئٹہ: حکومت بلوچستان کا 15اگست سے صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز کھولنے کا فیصلہ، ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے علاوہ دیگر امراض کے مریضوں کو داخل اور علاج کیا جائیگا۔منگل کو محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کے انچارج کے جاری کردہ ایک اعلامیے کے مطابق صوبے کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں بند او پی ڈیز کو 15اگست سے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس حوالے سے تمام ایم ایس کو مراسلہ بھی ارسال کردیاگیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ہسپتالوں میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے بہترین انتظامات کئے جائیں اور انفکشین کنڑول کے ضابطہ کار پر سختی سے عملدآمد کو یقینی بنایا جائے جبکہ ہسپتالوں میں کوروناوائرس کے علاوہ باقی تمام امراض کے مریضوں کو داخل کیا جائیگا واضح رہے کہ صوبے میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر 19جون کو سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز کو بند کیا گیا تھا

اپنا تبصرہ بھیجیں