مریم بیٹی کی گاڑی پر حملے میں نیب نیازی گٹھ جوڑ ملوث ہے، شہبازشریف

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن )کے صدر شہباز شریف نے نیب آفس کے باہر مریم نواز کی گاڑی پر حملے، پتھرائواور کارکنان پر پولیس شیلنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ مریم بیٹی کی گاڑی پر حملے میں نیب نیازی گٹھ جوڑ ملوث ہے۔ ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کی فسطائیت اور آمریت قابل مذمت، شرمناک اور قابل افسوس ہے۔انہوں نے کہا کہ کارکنان پر شیلنگ ، پتھرائو اور مریم بیٹی کی گاڑی پر حملے میں نیب نیازی گٹھ جوڑ ملوث ہے، عمران نیازی غیر جمہوری، غیر قانونی اور سیاسی انتقام کے منفی راستے پر چل رہے ہیں۔شہبازشریف نے کہا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کی فسطائیت سے نہ پہلے مرعوب ہوئے نہ آئندہ ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں